ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوگی حکومت ختم نہیں کرے گی وی آئی پی کلچر

یوگی حکومت ختم نہیں کرے گی وی آئی پی کلچر

Sun, 23 Jul 2017 11:01:16    S.O. News Service

نئی دہلی، 22؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نریندرمودی حکومت نے یکم مئی سے ملک بھر میں وی آئی پی کلچر ختم کرنے فیصلہ کیاتھا۔لیکن اس دوران اترپردیش کی یوگی حکومت ریاست میں وی آئی پی کلچر کو مکمل طور ختم کرتی نہیں نظر آ رہی ہے۔13جولائی کو یوپی حکومت کی جانب سے ایک خط جاری کیا گیا جس میں ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کے لیے مختلف ٹول لین ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ریاست کی مودی حکومت نے تمام ضلع افسران کوایک حکم والا خط جاری کیا ہے۔اس چٹی میں لکھا ہے کہ ریاست کے ڈی ایم یہ یقینی بنائیں کہ رہنما اور ممبران اسمبلی کے لیے سڑک جام کی صورت میں مختلف ٹول لائن ہوں۔اتنا ہی نہیں اس میں لکھاگیاہے کہ اس ٹول پلازہ پر ایم پی، ایم ایل اے، ایم ایل سی سے کسی بھی قسم کا ٹول چارج نہیں کیاجائے گا۔ان ممبران کے ساتھ آداب کا خیال رکھا جائے۔آپ کو بتا دیں کہ مرکزی حکومت نے یکم مئی سے ملک میں کوئی بھی لال بتی کا استعمال کرنے پر روک لگا دی ہے۔موٹر وہیکل ایکٹ سے اس کا انتظام ہی مکمل طورپرہٹا لیاگیاہے۔اس کی کوئی رعایت نہیں ہے۔صرف ایمرجنسی سروسزکے لیے صرف لال بتی کااختیاردیاگیاہے۔


Share: